اسلام آباد، مشیر برائے سیاسی امور وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان جس قسم کی کال دے رہے ہیں اُس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کریک ڈاؤن کی کھلی چھوٹ ملے گی اور پھر اُس کے بعد یہ روئیں گے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران بات چیت کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ لوگ افراتفری اور انتشار کے حق میں نہیں، ان کی کال پر کوئی نہیں نکلے گا۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ، علی امین گنڈاپور سر پر کفن باندھ کر آنا چاہتے ہیں تو پہلے استعفیٰ دیں، عمران خان جب تک ہٹ دھرمی کی پالیسی ختم کرکے سیاسی جماعتوں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے اُن کے لیے کوئی راستہ نہیں ہے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان جس قسم کی کال دے رہے ہیں اُس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو کریک ڈاؤن کی کھلی چھوٹ ملے گی اور پھر اُس کے بعد یہ روئیں گے۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کو کنٹرول کرنے والے حکومتی محکموں کو ناکام قرار دیدیا۔
اسموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ ہر جگہ پر فصلوں کی باقیات کو جلایا جا رہا ہے، ہر جگہ کنسٹرکشن کا کام چل رہا ہے، آپ بسوں کے پیچھے جا رہے ہیں، موٹر سائیکلیں سب سے زیادہ آلودگی پھیلا رہی ہیں۔