حکومت کے زیر انتظام اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ کے تحت چلانے پر غور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی حکومت کے زیر انتظام اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ کے تحت چلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کو سرکاری سے سیمی گورنمنٹ میں تبدیل کرنے کے لیے بھی مشاورت کی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی نان گزیٹڈ اسٹاف کی کنٹریکٹ پر بھرتی کے لیے مشاورت جاری ہے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق اصلاحات کا مقصد پنشن کی مد میں اخراجات کو کم کرنا ہے، رواں سال پنشن کی مد میں 1 ہزار ارب سے زیادہ خرچ ہوگا، پنشن میں سول ملازمین کا حصہ 220 ارب اور دفاعی شعبے کا 665 ارب روپے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی اسکیم مرکز اور صوبوں میں مقابلے کے امتحان کے ذریعے آنے والوں پر لاگو نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ملازمین کے لیے اصلاحات پر عالمی مالیاتی اداروں سے مشاورت کی جاچکی ہے، اصلاحات پر عمل درآمد کے لیے انٹرنیشنل مالیاتی اداروں سے تکنیکی اور مالی مدد لی جائےگی۔

News Alert Urdu