خواجہ سعد رفیق کی جانب سے سیاست یا مسلم لیگ ن چھوڑنے سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید کردی گئی۔
سینئر رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وزیر ریلوے نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پارٹی سے استعفیٰ دینے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ن لیگی رہنما کی جانب سے واضح کیا گیا کہ میں نے پارٹی نہیں چھوڑی، اسکے علاوہ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایکس ( ٹویٹر) پر پابندی ختم کی جائے۔
ایکس پر جاری بیان میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کے دور میں لگائی گئی اس پابندی کا کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جگ ہنسائی سے بچا جائے اور سیاست کا مقابلہ صرف سیاست سے کیا جائے۔
دوسری جانب سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے فوج کو بے شمار اختیارات دیے گئے مگر دہشتگردی ختم نہ ہوئی۔
ویکفیلڈ میں تقریب سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا اسلامی نظام کے نفاذ اور سودی نظام کے خاتمے کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، پاکستان کی بقاء اسلامی نظام سے ہی ممکن ہے، پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ اور معیشت کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔