ریاض، وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی جانب سے ملاقات کی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سعودی ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے عرب ممالک کے سربراہی اجلاس کے انعقاد پر سعودی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
شہباز شریف نے سعودی عرب میں پرتپاک میزبانی پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
شہباز شریف کی جانب سے سعودی عرب کے ویژن 2030 کی حمایت کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا گیا اور سعودی عرب کے ویژن 2030 کے حوالے سے سعودی قیادت کی تعریف کی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں جبکہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔
وزیراعظم کا سعودی وزیر کا حالیہ دورہ پاکستان اہم سنگ میل تھا، نئی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی اور اقتصادی تعاون کو گہرا کیا گیا۔