سی ای او ہیلتھ گجرات ان ایکشن، درخت چوری کرتے چور رنگے ہاتھوں گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ای او ہیلتھ گجرات ان ایکشن، بنیادی مرکز صحت چیچیاں شمس میں غیر قانونی درخت کاٹتے ہوئے چوری کرتے چور رنگے ہاتھوں گرفتار، انچارج ڈاکٹر زونش فریاد، ڈسپنسر بھی ملوث۔

سی ای او ہیلتھ ِان ایکشن درخت چوری کرتے چور رنگے ہاتھوں گرفتار تفصیلات کےمطابق ذاکر علی رانا چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ گجرات نے بنیادی مرکز صحت چیچیاں شمس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دیکھا کہ وہاں پر غیر قانونی طور پر درختوں کی کٹائی کی جارہی ہے انہوں نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، محکمہ جنگلات، اسسٹنٹ کمشنر گجرات اور SHO تھانہ دولت نگر و دیگر اطلاع پر موقع پر پہنچ گئے۔

latest urdu news

اور درخت کاٹنے والوں مسمیان-1 برکت – 2 صاحب نور – 3- سید خاں – 4 شہزاد خان پسر ان آدم خان قوم پٹھان سکنائے کوٹلہ ڈھینڈہ اور سکیورٹی گارڈ – 5 مدثر ولد ناصر نبیل قوم ملک سکنہ سرخیاں 6 منور حسین ولد غلام حیدر سکنہ با ہو وال کو معہ ٹریکٹر ٹرالی رنگے ہاتھوں پکڑ لیا چوکیدار مدثر سے جب مزید دریافت عمل میں لائی تو اس نے بتلایا کہ یہ درخت ڈاکٹر زونش فریاد انچارج BHU۔

چیچیاں شمس، اور غلام میراں ڈسپنسر نے 22 عدد درخت از قسم سفیدہ رقم مبلغ تقریبا نو لاکھ روپے میں فروخت کیئے تھے ملزمان نے غیر قانونی طور پر درخت کاٹے ہیں اور ڈاکٹر زونش فریاد وغیرہ نے غیر قانونی طور پر فروخت کیے ہیں متذکرہ بالا ملزمان نے سرکاری درخت 22 عدد کاٹ کر محکمہ 985544 روپے کا نقصان کیا ہے جرم 379/409 ت پ کے تحت تھانہ دولت نگر پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

News Alert Urdu