ڈیلاویئر، امریکی صدر جوبائیڈن کی ساحل سمندر پر لڑکھڑا کر چلنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
81 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں صدر جو بائیڈن کو امریکی ریاست ڈیلاویئر کے ساحل پر چلنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ویڈیو میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ جو بائیڈن اپنی زوجہ جِل بائیڈن کے ساتھ گاڑی سے اتر کر ساحل کی طرف بڑھتے ہیں مگر اس دوران جو بائیڈن کو ساحل کی ریتیلی زمین پر چلنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ بار بار ٹھوکر کھا کر سنبھلتے ہیں۔
اس سے پہلے بھی جوبائیڈن کی کچھ ویڈیوز سامنے آئی تھیں جن میں انہیں سیڑھیوں پر گرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے لبنان میں پیجر ڈیوائس حملوں کا اعتراف کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے حسن نصراللہ پر حملے کا بھی اعتراف کیا گیا ہے، نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کی کمیونیکیشن ڈیوائس اور حسن نصراللہ پر حملوں کے پیچھے اسرائیل تھا۔
یہ پہلی بار ہے کہ کسی اسرائیلی عہدیدار کی جانب سے لبنان میں پیجر حملوں کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے، نیتن یاہو کی جانب سے اسرائیلی کابینہ اجلاس میں حملوں کا اعتراف کیا گیا۔