کراچی، اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان مشی خان لائیو شو کے دوران سیلفی کے جنون میں صوفے سے گر پڑیں۔
مشی خان پاکستانی اداکاہ اور ٹی وی اینکر ہیں جو ہر موضوع پر اظہار خیال کرتی ہیں، آج کل مشی خان کا سوشل میڈیا پر کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ لائیو شو کے دوران سیلفی کے جنون میں اپنا توازن کھو دیتی ہیں اور نیچے گر جاتی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں یہ واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ مشی خان صوفے پر بیٹھی ہوئی ہیں، وہ اپنے فون سے سیلفی لینے کیلئے خود کو ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کرتی ہیں، لیکن بدقسمتی سے وہ اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پاتیں اور صوفے سے نیچے گر پڑتی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری کی حسین اداکارہ لائبہ خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں میری قطری شہزادے سے شادی کی افواہیں پھیلائی گئیں۔
حال ہی میں اداکارہ لائبہ خان کی جانب سے فیشن برانڈ کو دیئے گئے انٹرویو میں مختلف موضوعات پر بات کرتے ہوئے اپنے بارے میں پھیلائی جانے والی جھوٹی افواہ کی حقیقت سے بھی پردہ اٹھایا گیا۔