فی الحال مجھے لگتا ہے عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہوگی، رانا ثناءاللہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ فی الحال مجھے لگتا ہےعمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اپنے دشمن خود ہیں، تحریک انصاف کو جب بھی بات کرنا ہوگی وہ ہمارے ساتھ ہی ہوگی، ترامیم کیلئے بندے اٹھانے والی بات درست نہیں بلکہ وہ سب ڈرامہ تھا، ہماری عمران خان سے بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی۔

latest urdu news

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کس نے ڈرامہ کیا، یہ بات عمران خان اور پی ٹی آئی سب کو پتا ہے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں لیکن اس بار پہلے تفصیلات سے آگاہ نہیں کروں گا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ محمود اچکزئی اور فضل الرحمان کیساتھ پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں سے بھی رابطے ہیں، سیاسی مسائل کا حل سیاسی طور پر ہی ہوسکتا ہے۔

علی امین گنڈاپور اس بار خود ٹھیک ہوجائیں گے یا کردیئے جائیں گے، وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پورکے ملے ہونے کا شک ہے، دونوں طرف کھیلتے ہیں،علی امین گنڈاپور انتظامیہ سے کہتے ہیں ڈی چوک کو ہاتھ لگانے دیں پھر نکل جاؤں گا۔

News Alert Urdu

Free website traffic