امریکی غلامی کیخلاف جنگ لڑنے والے امریکی جھنڈا اٹھا کر آزادی حاصل کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ امریکی غلامی کیخلاف جنگ لڑنے والے امریکی جھنڈا اٹھا کر آزادی حاصل کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا کہ فتنہ اور فتنے کے چیلے یوٹرن لینے کو بہادری سمجھتے ہیں، صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانا اپنے امریکی آقاؤں سے وفاداری کا عہد کرنا تھا۔

latest urdu news

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صوابی جلسے کے فلاپ شو کے بعد گنڈا پور اور پارٹی رہنما آپس میں جھگڑ پڑے۔

صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ فتنہ پارٹی میں سب نے اپنی اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنائی ہوئی ہے، گنڈاپور کو پارٹی کا کوئی شخص وزیراعلیٰ ماننے کو تیار نہیں اور نہ ہی کوئی اس کے احکامات کو سنجیدگی سے لیتا ہے، نند بھاوج میں الگ سے پارٹی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اپنے انجام کی طرف گامزن ہے، سہولت کاری اور کوچ کی غیر موجودگی پر کوئی پارٹی ڈائریکشن نہیں، جو کبھی ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ ہردن این آر او مانگ رہا ہے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بجلی کے ونٹر پیکیج کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا گیا ہے۔

جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم پاکستان کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے یہ سوال اٹھایا کہ اگر ایسا ہے تو پھر پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہورہیں۔

News Alert Urdu

Free website traffic