لاہور، پاکستان شوبز انڈسٹری کی حسین اداکارہ لائبہ خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں میری قطری شہزادے سے شادی کی افواہیں پھیلائی گئیں۔
حال ہی میں اداکارہ لائبہ خان کی جانب سے فیشن برانڈ کو دیئے گئے انٹرویو میں مختلف موضوعات پر بات کرتے ہوئے اپنے بارے میں پھیلائی جانے والی جھوٹی افواہ کی حقیقت سے بھی پردہ اٹھایا گیا۔
اپنی شخصیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لائبہ خان نے کہا کہ جن لوگوں نے خوشبو لگا رکھی ہوتی ہے میں ان سے جلد دوستانہ ہو جاتی ہوں، اگر کسی نے خوشبو نہیں بھی لگا رکھی ہوتی تو میں سب سے پہلے اس کے پاؤں کو دیکھتی ہیں، اس کے بعد ہی اس کی شخصیت اور اس سے دوستی بارے سوچتی ہوں۔
خوبرو اداکارہ نے کہا کہ میں بہت ضدی ہوں، اگر مجھے کوئی چیز پسند آجائے تو اس متعلق میرا یہی خیال ہوتا ہے کہ وہ بس میری ہی ہے، اگر مجھے کوئی شخص پسند آجائے تو میں اسے بس اپنا ہی سمجھتی ہوں۔
واضح رہے کہ معروف اداکارہ لائبہ خان ان اداکاراؤں میں شامل ہے جنہوں نے مختصر وقت میں شوبز انڈسٹری میں اپنا نام کمایا ہے۔