اسرائیلی وزیراعظم کا لبنان میں پیجر ڈیوائس حملوں کااعتراف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے لبنان میں پیجر ڈیوائس حملوں کا اعتراف کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے حسن نصراللہ پر حملے کا بھی اعتراف کیا گیا ہے، نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کی کمیونیکیشن ڈیوائس اور حسن نصراللہ پر حملوں کے پیچھے اسرائیل تھا۔

latest urdu news

یہ پہلی بار ہے کہ کسی اسرائیلی عہدیدار کی جانب سے لبنان میں پیجر حملوں کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے، نیتن یاہو کی جانب سے اسرائیلی کابینہ اجلاس میں حملوں کا اعتراف کیا گیا۔

دوسری جانب ٹرمپ پر حملے کا الزام ایران پر عائد کر دیا جبکہ ایران کی جانب سے امریکی الزام کی تردید کی گئی ہے۔

امریکا کی جانب سے الزام عائد کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیاگیا کہ نومنتخب صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں ایران ملوث ہے، ایران میں مقیم افغان شہری فرہاد شاکری کو پاسداران انقلاب کی جانب سے ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

News Alert Urdu