ای کورٹس کی بدولت کیسز کو تیزی سے نمٹانے کا سلسلہ جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، خیبرپختونخوا سروس ٹربیونل کے تحت قائم ای کورٹس کی بدولت مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پختونخوا سروس ٹربیونل کے تحت قائم ای کورٹس کی بدولت کم وبیش 75 فیصد زیر التوا کیسز نمٹا دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق دور دراز علاقوں کے سائلین بھی آن لائن کیسز فائل کررہے ہیں، کیسز کی پیروی کیلئے درخواست گزار اور وکلا کو آن لائن ویڈیو سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

latest urdu news

مزید یہ کہ ججز کیلئے آن لائن ڈیش بورڈز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم پاکستان کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے یہ سوال اٹھایا کہ اگر ایسا ہے تو پھر پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہورہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے سردیوں سے متعلق حکومت کے بجلی پیکیج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے ونٹر پیکیج کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شہباز شریف کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے جھوٹ ہیں، موجودہ حکومت جھوٹ اور فارم 47 کی بنیاد پر کھڑی ہے۔

News Alert Urdu

Free website traffic