49
کراچی، نارتھ کراچی سیکٹر 11 بی میں نجی اسپتال میں حاملہ خاتون جان کی بازی ہار گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی سیکٹر 11 بی کے نجی اسپتال میں حاملہ خاتون کے جاں بحق ہونے کے بعد اہلخانہ کی جانب سے اسپتال میں ہی احتجاج شروع کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے جس لیڈی ڈاکٹر کو چیک اپ کرانا تھا اس کی چھٹی تھی اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر دوسرے مریض کے چیک اپ میں مصروف تھیں۔
دوسری جانب نجی اسپتال کے ڈاکٹرز کی جانب سے یہ مؤقف پیش کیا گیا، چیک اپ سے پہلے ہی خاتون کی موت ہوگئی تھی۔
پولیس کی جانب سے خاتون کی موت کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا گیا اور اسپتال انتظامیہ سمیت متاثرین سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔