لگتا ہے بھارت نے پاکستان نہ آنے کی قسم کھا رکھی ہے، جاوید میاں داد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی معاملے پر آئی سی سی کو اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل  سے گفتگو کے دوران سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ لگتا ہے بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان نہ آنے کی قسم کھا رکھی ہے، پاکستان اور بھارت ہمسایہ ملک ہیں، ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوسکتے۔

latest urdu news

سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ اب پاکستان کو بھارت کیخلاف سخت موقف اپنانا ہوگا، ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ہمیشہ بھارت کو فیور دیتا ہے، بھارت کی طرف سے شرائط رکھنا اچھی بات نہیں ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، پاکستان کے لوگ کرکٹ سے بہت پیار کرتے ہیں، ہائبرڈ ماڈل پر تو بات ہی نہیں ہونی چاہیے، چیمپیئنزٹرافی صرف پاکستان میں ہونی چاہیے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز میں تاریخی کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی گئی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دیکر ٹیم کی جانب سے قوم کا سر فخر سے بلند کیاگیا، تاریخی جیت پر تمام کھلاڑی اور مینجمنٹ تعریف کے مستحق ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی جانب سے فیلڈنگ، بائولنگ اور بیٹنگ میں آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کیا گیا، آج کی فتح نے پوری قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں، 8 وکٹوں سے کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

News Alert Urdu