ماڈل، اداکارہ اور میزبان آمنہ ملک کا کہنا ہے کہ انہوں نے 18 برس کی عمر میں شادی صرف تقریبات اور ہلا گلا کرنے کیلئے کی تھی۔
ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ آمنہ ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف ساڑھے 18 سال کی عمر میں شادی کی تھی، یہ سوچ کر کہ شادی کے بعد مزے ہوں گے، ڈانس، مہندی اور خوشیوں کی تقریبات ہوں گی مگر شادی کی تقریب کے بعد ان پر ذمہ داریوں کا نیا چیپٹر کھل گیا۔
آمنہ ملک کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد انہیں پہلی بار احساس ہوا کہ شادی محض تقریبات تک محدود نہیں ہوتی بلکہ اس میں گھر اور سسرالی ذمہ داریاں بھی شامل ہوتی ہیں۔
آمنہ ملک کا کہنا تھا کہ انہیں نئے گھر میں جانا اور وہاں کے اصول و ضوابط کو سمجھنا بھی ضروری تھا۔
خوبرو اداکارہ نے کہا کہ پہلے ان کے ذہن میں شادی کا مطلب صرف خوشیاں اور میل ملاپ تھا، مگر شادی کے چند دن بعد جب تقریبات ختم ہوگئیں تو انہیں معلوم ہوا کہ شادی کا اصل مطلب کیا ہوتا ہے۔
آمنہ ملک کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد ان کو سسرالی گھر کی پابندیاں اور اپنے فیصلوں کی محدودیت کا بھی سامنا کرنا پڑا، جس سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا۔