سندھ حکومت کا سائنٹفک پینل کے قیام کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سائنٹفک پینل کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا۔ آئل اور گھی کے شعبے کے لئے 20 رکنی سائنٹفک پینل قائم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔

سائنٹفک پینل میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے نمائندے بھی شامل ہیں، مختلف جامعات کے فوڈ سائنس ماہرین اور بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی پینل میں شامل ہوں گے۔

latest urdu news

ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹو کا کہنا ہے کہ پینل غذائی معیارات اور تکنیکی پہلوؤں پر سندھ فوڈ اتھارٹی کو سفارشات دے گا، پینل جدید تحقیقات کی روشنی میں غذائی مصنوعات کے معیارات طے کرے گا۔

مزمل حسین کا کہنا ہے کہ سائنٹفک پینل کے اقدامات سے آئل اور گھی کی صنعت میں مزید بہتری آئے گی، سائنٹفک پینل کی تشکیل سے غذائی تحفظ اور معیار میں بھی بہتری آئے گی۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق سائنٹفک پینل عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا، سندھ فوڈ اتھارٹی عوامی صحت اور خوراک کے معیار میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

News Alert Urdu

Free website traffic