راولپنڈی: 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے راولپنڈی میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پولیس حکام کے علاوہ ضلعی افسران و انتظامی افسران کی جانب سے شرکت کی گئی۔

latest urdu news

ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے راولپنڈی میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈی سی راولپنڈی کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اضافی سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

اعلامیے میں یہ کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں ہر قسم کے عوامی جلسے جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، عوامی اجتماع سمیت دیگر تقریبات پر بھی 3 دن کے لیے پابندی عائد رہے گی، پابندی کا اطلاق 8 سے 10 نومبر تک ہو گا۔

News Alert Urdu

Free website traffic