خواجہ آصف کی نائب ایرانی وزیر دفاع سے ملاقات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ایران کے نائب وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حجت اللہ قریشی کی جانب سے ملاقات کی گئی۔

دونوں فریقین کی جانب سے موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیاگیا اور مستقبل میں مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں وسیع تعاون کا ارادہ عزم کیاگیا۔

latest urdu news

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں صدیوں پرانے مذہبی اور ثقافتی وابستگیوں سے جڑے خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لیے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت کاشکر گزار ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ تحریک انتشار صرف این آر او کیلئے ملک کا امن وامان داؤ پر لگارہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عطاتارڑ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان 10 نومبر کو سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں، وزیراعظم مشرق وسطیٰ پر ریاض سمٹ میں شرکت کریں گے، سمٹ میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔

News Alert Urdu