اقبال کے فلسفے کے مطابق ہمیں ملکر ہر چیلنج کا مقابلہ کرنا چاہیے، محسن نقوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اقبال کے فلسفے کے مطابق ہمیں ملکر ہر چیلنج کا مقابلہ کرنا چاہیے، خوشحال ملک بنانے کے لیے ہمیں علامہ اقبالؒ کے فلسفہ خودی پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ علامہ اقبالؒ نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا اور قائد اعظمؒ محمد علی جناح نے یہ خواب حقیقت میں بدلا، اقبال نے شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں اتحاد، خودی اور یکجہتی کا جذبہ بیدار کیا۔

latest urdu news

محسن نقوی نے کہا کہ کسی اور نے نہیں بلکہ ہمیں اپنی تقدیر خود بدلنی ہوگی اور اسی میں کامیابی ہے، اقبال کے فلسفے کے مطابق ہمیں ہر چیلنج کا بہادری کیساتھ مقابلہ بھر پور طریقے سے کرنا ہوگا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کے لیے ہمیں علامہ اقبالؒ کے فلسفہ خودی پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، شاعر مشرق کے فلسفے کو سمجھنے کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم متحد ہوں، اختلافات ایک طرف رکھیں، ملک کی ترقی کے لیے پرعزم ہو کر کام کریں، آج کے دن ہمیں بحیثیت قوم علامہ اقبالؒ کی سوچ کو اپنا نا ہوگا۔

یاد رہے کہ علامہ اقبال نے اپنے اشعار کے مدد سے برصغیر کے مسلمانوں میں شعورکو پیدا کیا ، آپ نے مسلم امہ کی وہ خدمت کی کہ جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔

News Alert Urdu