لاہور میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔
حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق آج اور اتوار کے روز ہیوی ٹریفک، لوڈر ٹریکٹر ٹرالی کو داخلہ کی اجازت نہیں ہو گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پابندی سے مستثنیٰ پٹرول، ادویات، خوردونوش اور مسافر گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد داخلہ کی اجازت ہو گی۔
ڈی ایس پیز کی نگرانی میں شہر کے 12 داخلی اور خارجی راستوں پر نفری تعینات ہے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے مزید 19 شہروں میں سیف سٹی کیمرے لگانے کی منظوری دے دی گئی۔
سیف سٹیز حکام کا کہنا ہے کہ 19 شہروں میں لودھراں، بہاولنگر، جہلم، وہاڑی، لیہ، تونسہ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ و دیگرشامل ہیں، 19 شہروں میں 5 ہزار سے زائد کیمروں کی تنصیب کی جائے گی۔
ان تمام شہروں کے کیمروں کی سینٹرلائزڈ مانیٹرنگ ہیڈ کوارٹر سے کی جائے گی۔
حکام کے مطابق لاہور کیساتھ ساتھ دیگر شہروں کے کیمروں سے مانیٹرنگ کے لئے اضافی ویڈیو وال بنائی جائے۔