غزہ، اسرائیلی فوج کے غزہ میں مظلوم فلسطینی پناہ گزینوں پر حملے جاری ہیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے کمال عدوان ہسپتال پر پھر دھاوا بول دیا گیا۔ تازہ حملوں میں 27 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، غزہ کی شمالی پٹی میں 19 فلسطینی اسرائیلی بربریت کا نشانہ بنے۔
اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہدا کی مجموعی تعداد 43 ہزار 437 ہوگئی 1 لاکھ 2 ہزار 670 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب امریکی ریسرچ لیب سے درجنوں بندر فرار ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے علاقے بیفورٹ کاؤنٹی میں قائم الفا جینیسس فیسیلٹی سے 43 بندر فرار ہوگئے جس پر انتظامیہ کی جانب سے مقامی آبادی کو خبردار کردیا گیا۔
بھاگنے والے بندر کا تعلق rhesus macaque نسل سے ہے جنہیں تحقیق کیلئے ریسرچ لیب کے پنجرے میں بند کیا گیا تھا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریسرچ لیب میں یہ 50 بندروں پر مشتمل گروپ موجود تھا لیکن پنجرے کا دروازہ کھلا رہنے کی وجہ سے 43 بندر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ 7 پنجرے میں ہی موجود ہیں۔