36
افغان کرکٹر محمد نبی کی جانب سے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا گیا۔
چیف ایگزیکٹو افغان کرکٹ بورڈ نصیب خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بتایا کہ محمد نبی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیں گے، نصیب خان نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ کئی مہینے پہلے محمد نبی نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق بات چیت کی تھی جس میں انہوں نے آگاہ کیا تھا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہیں گے۔
افغان کرکٹ بورڈ چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ ہم محمد نبی کے فیصلے کو خوش آمدید کہیں گے، میں سمجھتا ہوں کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنا کیرئیر جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے 39 سالہ کرکٹر کی جانب سے 2019 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا گیا تھا، انہوں نے 2009 میں افغانستان کے لیے ڈیبیو کیا تھا۔