بھارت کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا نے ذرائع سے متعلق یہ بتایا ہے کہ بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی اور یہ ہمارا حتمی فیصلہ ہے، اس حوالے سے ہم پاکستان کو لکھ کے دے چکے ہیں۔
بھارتی بورڈ کے ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے میچز دبئی میں رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، بی سی سی آئی کی جانب سے اپنے تحفظات سے حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔
بھارت کے علاوہ دیگر 6 ٹیموں نے ایونٹ میں ٹیموں کو پاکستان بھیجنے کی تصدیق کر دی ہے تاہم بھارت سیاسی اور سکیورٹی کے بہانے بنا کر ٹیم بھیجنے سے انکاری ہے۔
یاد رہے چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک شیڈول ہے جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔
دوسری جانب قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ مکمل فٹ ہونے کے باوجود بھی درد کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گفتگو کے دوران فاسٹ بالر نسیم شاہ نے کہا کہ کریمپس(درد) ریکور ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگتا، جب کریمپس پڑے تو وقت کم تھا اس لیے اوور مکمل نہیں کر سکا۔