خیبر پختونخوا کا احتجاج کرنیوالے اساتذہ کی تنخواہوں سےکٹوتی کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے احتجاج کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ اساتذہ جتنی چھٹیاں کریں گے ان کی تنخواہوں سے اتنی ہی کٹوتی ہو گی۔

latest urdu news

مزمل اسلم نے کہا کہ پونے 2 لاکھ اساتذہ کی اپ گریڈیشن ایک ساتھ کرنا ممکن ہی نہیں، احتجاج اساتذہ ضرور کریں لیکن اسکولز میں کلاسز لینے کے بعد کریں۔

مشیر خزانہ پختونخوا کا کہنا تھا احتجاج کرنیوالے اساتذہ کو آگے پنشن اور دیگر مسائل بن سکتے ہیں۔

دوسری جانب وزیر تعلیم خیبر پختونخوا فیصل ترکئی نے کہا کہ حکومت نے پہلے بھی اساتذہ کے مطالبات تسلیم کیے تھے، اب بھی ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن اسکول بند کرنا غیر قانونی ہے، اساتذہ سے التجا کی جاتی ہے کہ احتجاج ختم کر دیں ہم ملکر مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں۔

News Alert Urdu