تحریک انتشار صرف این آر او کیلئے ملک کا امن وامان داؤ پر لگارہی ہے، عطاتارڑ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ تحریک انتشار صرف این آر او کیلئے ملک کا امن وامان داؤ پر لگارہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عطاتارڑ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان 10 نومبر کو سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں، وزیراعظم مشرق وسطیٰ پر ریاض سمٹ میں شرکت کریں گے، سمٹ میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔

latest urdu news

وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ کہا گیا کہ کل یہ صوابی میں جلسہ کرنے جارہے ہیں، اپنے صوبے میں خود سے ہی مطالبات کرنے جارہے ہیں، خود سے کیا مطالبہ کریں گے؟

آپ چاہتے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے وہ نہیں کیا، آپ ناکام ہوئے، اب کوشش کررہے ہیں جلسے کرکے سسٹم کو ڈی ریل کریں۔

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ان کو ڈر تھا کہ لوگ اکٹھے نہیں کرسکیں گے اور جلسہ ناکام ہوگا تو انتظامیہ کی اجازت نہ ملنے کے پیچھے چھپا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان جلسوں کا مقصد این آر او اور انتشار کے علاوہ کچھ نہیں، پہلے بیانیہ بنایا گیا کہ غلامی نامنظور اب شادیانے بجائے جارہے ہیں۔

عطاتارڑ نے ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں سعودی عرب، آذربائیجان، قطر اور متحدہ عرب امارات سے سرمایہ کاری آرہی ہے، اکتوبر کے ماہ میں 3 ارب ڈالر کی ترسیلات آئی ہیں، فارن ایکسچینج بھی بڑھ رہے ہیں، اکنامک انڈیکیٹر روز بہتر ہورہے ہیں۔

News Alert Urdu

Free website traffic