حجاج کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت کا رقم 3 قساط پر لینے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کی جانب سے سرکاری اسکیم کے تحت حج پر جانے کے خواہش مند عازمین کیلئے بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ حج پیکیج کے واجبات کو اقساط میں وصول کرنے کی اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری اسکیم کی حج درخواستیں نومبر کے وسط میں وصول کرے گی، سرکاری اسکیم کے مطابق 89605 عازمین فریضہ حج کیلئے جائیں گے۔

latest urdu news

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پیکج کے واجبات یکمشت کے بجائے 3 اقساط میں وصول کئے جائیں گے۔

ابتدائی طور پر حج درخواست کے ساتھ 2 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے، حج قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد مزید 4 لاکھ روپے کی ادائیگی لازمی ہوگی جبکہ باقی رقم کی ادائیگی فروری کے ماہ میں عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اسموگ کو کم کرنے کیلئے ہمیں اپنے لائف سٹائل میں تبدیلی لانا ہوگی۔

ایک بیان میں صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ ملتان اور فیصل آباد سے متعلق میرے لیے بھی خبریں آج تشویشناک ہیں، فیصل آباد ویسے بھی انڈسٹریل اسٹیٹ ہے، ہماری پوری حکومتی مشینری سڑکوں پر کھڑی ہے، گزشتہ 8 مہینے میں سینکڑوں بھٹوں میں سے کئی مسمار کیے گئے، ہم بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر لارہے ہیں، جو اس ٹیکنالوجی پر نہیں جائیں گے وہ کام نہیں کر سکیں گے۔

News Alert Urdu