شاہ رخ خان کو فون پر قتل کی دھمکی موصول

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی، معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو قتل کر دینے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر لیاگیا۔

latest urdu news

ممبئی میں شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس کو دھمکی آمیز کال موصول ہوئی، جس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فون کال جس نمبر سے آئی وہ چھتیس گڑھ کے علاقے رائے پور میں فیضان کے نام سے رجسٹرڈ اور فعال ہے، شاہ رخ خان کی ٹیم نے اس متعلق ممبئی پولیس باندرہ سٹیشن میں مقدمہ درج کرا دیا۔

غیر ملکی پولیس کا کہنا ہے کہ رائے پور چھتیس گڑھ کے رہنے والے فیضان نامی نوجوان کی جانب سے مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کو ان کی فلموں پٹھان اور جوان کی کامیابی کے بعد جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھی جسکے باعث ممبئی پولیس کی جانب سے ان کی سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بالی وڈ کے سُپرسٹار سلمان خان کو بھی لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ایک بار پھر قتل کی دھمکی موصول ہو چکی ہے۔

News Alert Urdu