پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ملزمان زیر حراست، 10 لیٹر گیلن اور 120 بوتل شراب برآمد۔
ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 10 لیٹر گیلن اور 500 ML کی 120بوتل شراب برآمد، ملزمان کیخلاف ASI عابد حسین کی مدعیت میں مقدمے کا اندراج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ نمبر 938 مورخہ 7.11.24 بجرم pho 3/4/4/79 میں ملزم خرم ولد عارف قوم عیسائی سکنہ حافظ آباد حال مقیم موہری روڈ کھاریاں سے 10 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔
مقدمہ نمبر 939 مورخہ 7.11.24 بجرم pho 3/4/4/79 ملزم فیاض گل ولد ریاض مسیح قوم عیسائی سکنہ محلہ فرانسیس آباد گوجرانوالہ سے 120 بوتل شراب برآمد کی گئی۔
دوسری جانب چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات رانا منان خان نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا تفصیلی دورہ کیا، جس میں جیل کے مختلف شعبہ جات، بیرکس، ہسپتال، اور کچن کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل اشتیاق احمد گِل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل (ADCG) افضل حیات تارڑ، عتیق الرحمنٰ ڈوگہ اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات رانا منان خان نے دورے کے دوران قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔
انہوں نے جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات، طبی خدمات، اور کھانے کے معیار کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ قیدیوں کے بنیادی حقوق اور سہولیات کا خاص خیال رکھا جائے۔