اسموگ کو کم کرنے کیلئے ہمیں اپنے لائف سٹائل میں تبدیلی لانا ہوگی، عظمی بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اسموگ کو کم کرنے کیلئے ہمیں اپنے لائف سٹائل میں تبدیلی لانا ہوگی۔

ایک بیان میں صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ ملتان اور فیصل آباد سے متعلق میرے لیے بھی خبریں آج تشویشناک ہیں، فیصل آباد ویسے بھی انڈسٹریل اسٹیٹ ہے، ہماری پوری حکومتی مشینری سڑکوں پر کھڑی ہے، گزشتہ 8 مہینے میں سینکڑوں بھٹوں میں سے کئی مسمار کیے گئے، ہم بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر لارہے ہیں، جو اس ٹیکنالوجی پر نہیں جائیں گے وہ کام نہیں کر سکیں گے۔

latest urdu news

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ ایسا نہیں کہ اسموگ صرف پاکستان میں ہے باقی ممالک میں نہیں، بیجنگ آخری 26 سالوں سے اسموگ سے مقابلہ کررہا ہے، وہ بھی اسموگ میں کمی لانے کی کوشش کررہے ہیں، وہ لوگ اپنی انڈسٹری کو بیجنگ سے دور لے کر جارہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستان بھی اسموگ والے مسئلے پر اقدامات کررہی ہے، دہلی کی حکومت کو بھی اقدامات کرنا ہوں گے، بھارت بھی اسموگ کے معاملے پر فکرمند ہے۔

دوسری جانب سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 40 دن کا چلہ کاٹا، ساری زندگی اس کا افسوس رہے گا۔

سابقہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک میں نہ کوئی آئین ہے نہ قانون نہ جمہوریت نہ سیاسی ماحول، آج سردار رازق نے جج صاحب کے سامنے میرا کیس لڑا ہے۔

94 گواہوں میں کسی نے مجھے 9 مئی کو نہیں دیکھا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر غریبوں کیلئے عام معافی کا اعلان کریں، 90 فیصد لوگ بے گناہ ہیں۔

News Alert Urdu