26
بیجنگ، چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی صدر کی جانب سے باہمی احترام، پُرامن بقائے باہمی، تعاون کا اصول برقرار رکھنے کی امید کا اظہار کیا گیا ہے۔
اپنے پیغام میں چینی صدر شی جن پنگ نے ایک دوسرے کیساتھ چلنے کا صحیح راستہ تلاش کرنے پر زور دیا۔
شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ مستحکم، مضبوط اور پائیدار تعلقات دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں شامل ہیں۔
دوسری جانب سیکرٹری جنرل حزب اللہ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ لبنانی ریاست کے ذریعے اس وقت تک بالواسطہ مذاکرات کا کوئی راستہ نہیں ہوگا جب تک اسرائیل لبنان پر اپنے حملے بند نہیں کرتا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پہلے سے ریکارڈ شدہ تقریر میں نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ صرف میدان جنگ میں ہونیوالی پیش رفت لبنانی گروپ اور اسرائیلی فوج کے درمیان دشمنی کا خاتمہ کرے گی۔