ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد ان کیخلاف مقدمات خاتمے پر کام شروع کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسپیشل کونسل جیک اسمتھ کی جانب سے معاملے پر محکمہ انصاف حکام سے بات چیت کی گئی ہے، ہش منی کیس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دیا جاچکا ہے، انہیں 26 نومبر کو سزا سنائی جانا تھی۔
عالمی رہنمائوں کی صدارتی الیکشن میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکبادیں پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے، برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ٹرمپ کو مبارکباد دی گئی۔
اسی طرح امیر قطر، ترک صدر طیب ایردوان ، اسپین کے وزیراعظم کی جانب سے بھی نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکبادیں پیش کی گئیں۔
دوسری جانب سیکرٹری جنرل حزب اللہ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ لبنانی ریاست کے ذریعے اس وقت تک بالواسطہ مذاکرات کا کوئی راستہ نہیں ہو گا جب تک اسرائیل لبنان پر اپنے حملے بند نہیں کرتا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پہلے سے ریکارڈ شدہ تقریر میں نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ صرف میدان جنگ میں ہونیوالی پیش رفت لبنانی گروپ اور اسرائیلی فوج کے درمیان دشمنی کا خاتمہ کرے گی۔
نعیم قاسم کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ لبنان کی اسرائیل کیساتھ بالواسطہ مذاکرات میں داخل ہونے کی شرط مکمل جنگ بندی ہے۔
نعیم قاسم نے اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ اسرائیل کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنا رہی ہے، اسرائیل میں کوئی جگہ نہیں ہے جو ہماری پہنچ سے دور ہے،وہ دن آنے والے ہیں کہ جب ہم فتح یاب ہوجائیں گے۔