بیروت، سیکرٹری جنرل حزب اللہ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ لبنانی ریاست کے ذریعے اس وقت تک بالواسطہ مذاکرات کا کوئی راستہ نہیں ہوگا جب تک اسرائیل لبنان پر اپنے حملے بند نہیں کرتا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پہلے سے ریکارڈ شدہ تقریر میں نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ صرف میدان جنگ میں ہونیوالی پیش رفت لبنانی گروپ اور اسرائیلی فوج کے درمیان دشمنی کا خاتمہ کرے گی۔
نعیم قاسم کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ لبنان کی اسرائیل کیساتھ بالواسطہ مذاکرات میں داخل ہونے کی شرط مکمل جنگ بندی ہے۔
نعیم قاسم نے اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ اسرائیل کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنا رہی ہے، اسرائیل میں کوئی جگہ نہیں ہے جو ہماری پہنچ سے دور ہے، وہ دن آنے والے ہیں کہ جب ہم فتح یاب ہوجائیں گے۔
نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دسیوں ہزار تربیت یافتہ جنگجو ہیں کہ جو ڈٹ کر مردانہ وار مقابلہ کر سکتے ہیں، ہمارے پاس طویل عرصے تک لڑنے کی صلاحیتیں ہیں۔
دوسری جانب ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی جانب سے الیکشن میں شکست تسلیم کر لی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس کی جانب سے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی گئی۔