وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ کے ایڈوائزر میجر جنرل (ر) ہارون سکندر پاشا اور خالد سیال نے گزشتہ روز اٹک میں کھلی کچہری کے دوران وفاقی اداروں کے خلاف شکایات سنیں۔
اسلام آباد، وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ کے ایڈوائزر میجر جنرل (ر) ہارون سکندر پاشا اور خالد سیال کی جانب سے گزشتہ روز اٹک میں کھلی کچہری کے دوران وفاقی اداروں کے خلاف شکایات سنی گئیں۔
متعلقہ اداروں کے افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کرکے پاسپورٹ، گیس، بجلی اور نادرا کے خلاف متعدد شکایات حل کروا دی گئیں۔
کھلی کچہری میں شکایت کنند گان کی جانب سے بجلی، گیس، نادرا، بے نظیر انکم اسپورٹس پروگرام، پاکستان ریلوے، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن اور پاکستان پوسٹ آفس کے علاوہ وفاقی اور صوبائی محکموں کے خلاف بڑی تعداد میں شکایات پیش کی گئیں۔
کھلی کچہری میں زیادہ تر شکایات بجلی اور گیس کے کنکشن، اوور بلز، بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام سے مالی امداد نہ ملنے، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے اجراء میں تاخیر کے حوالے سے تھیں۔
وفاقی محتسب کے افسران کی جانب سے متعلقہ اداروں کو شکایات کے ازالے کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے۔
کئی شکایت کنندگان نے یہ بتایا کہ ان کے بجلی کے ناجائز بل درست نہیں کئے جا رہے۔