مکمل فٹ ہونے کے باوجود بھی درد کسی بھی وقت ہو سکتا ہے، نسیم شاہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ مکمل فٹ ہونے کے باوجود بھی درد کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گفتگو کے دوران فاسٹ بالر نسیم شاہ نے کہا کہ کریمپس(درد) ریکور ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگتا، جب کریمپس پڑے تو وقت کم تھا اس لیے اوور مکمل نہیں کر سکا۔

latest urdu news

قومی فاسٹ بالر کا کہنا ہے کہ پہلا ون ڈے قریب جا کر ہارے تھے، اُمید ہے کہ دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز کو برابر کریں گے۔

نسیم شاہ نے کہا کہ ایڈیلیڈ کی پیچ بہت اچھی ہے، مثبت کرکٹ کھیلنا ہو گی، میچ کے بعد اس پر بات ہوئی کہ کن چیزوں کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میچ کے بعد باتیں ہوتی ہیں کہ یارکر نہیں کی، فلاں بال نہیں کی، پچ کی کنڈیشن کے مطابق ہی بولنگ کر رہے تھے۔

جب بیٹنگ کے لیے جاتا ہوں تو میر ی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وکٹ آسانی سے نہ دوں، کوشش یہ ہوتی ہے کہ آخری بال تک فائٹ کروں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا، 3 میچز کی سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا نے جیت لیا تھا۔

News Alert Urdu