وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد، وفاقی حکومت کی جانب سے 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ وفاقی حکومت نے 9 نومبر ہفتے کو اقبال ڈے پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

latest urdu news

علاوہ ازیں، اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے بھی ہفتے کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 147 واں یومِ پیدائش منایا جائے گا۔

شاعرِ مشرق اور مفکرِ پاکستان، ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم آبائی شہر سے حاصل کرنے کے بعد، انہوں نے 1905 میں برطانیہ کا سفر کیا جہاں سے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں جرمنی سے فلسفے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی مکمل کی، جس سے ان کی فکری صلاحیتوں میں مزید نکھار آیا۔

1910 میں وطن واپسی پر، اقبال نے اپنی شاعری کو مسلمانوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے استعمال کیا۔ انہوں نے اپنے کلام کے ذریعے مسلمانوں کو خوابِ غفلت سے جگایا اور ایک آزاد وطن کا تصور دیا، جسے "نظریہ پاکستان” کہا جاتا ہے۔ یہی نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کا سنگِ بنیاد بنا۔ 21 اپریل 1938 کو، اقبال لاہور میں خالق حقیقی سے جا ملے اور انہیں بادشاہی مسجد کے پہلو میں دفن کیا گیا، جہاں آج بھی ان کا مزار موجود ہے۔

واضح رہے کہ علامہ محمد اقبال وہ عظیم شخصیت تھے کہ جنہوں نے پاکستان بننے کا خوا ب دیکھا، برصغیر کے مسلمانوں میں علیحدہ وطن کے حصول کیلئے اشعار کے ذریعے سے عوام میں شعور کو بیدار کیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter