چینی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

latest urdu news

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ چینی 13 روپے فی کلو سستی کردی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، نئی قیمت کا اطلاق فوری طور پر ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اب تک چینی 153 روپے فی کلو مل رہی تھی، محکمہ کی جانب سے شوگرملز سے چینی کی قیمت کم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کی گئی تھی جو 137 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے خراب معاشی حالات میں سفید پوش طبقے کیلئے بھی زندگی بسر کرنا مشکل ہوگیا ہے، چینی کی اضافی قیمت کی وجہ سے ماضی میں بھی کافی مسائل تھے۔

News Alert Urdu