وزیر تعلیم کے پی فیصل ترکئی نے کہا کہ اگر اساتذہ احتجاج کی کال واپس لیں تو ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
وزیر تعلیم خیبر پختونخوا فیصل ترکئی کا کہنا ہے کہ احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن اسکول بند کرنا غیر قانونی ہے، اسکول بند کرنے کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران صوبائی وزیر تعلیم پختونخوا فیصل ترکئی کا کہنا ہے کہ بعض اساتذہ نے طلباء کو اسکول سے نکال کر ویڈیوز بنائیں، احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن اسکول کی ارادی طور پر بندش غیر قانونی ہے۔
فیصل ترکئی کا کہنا تھا کہ طلبا و طالبات کی تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، اساتذہ سے دوبارہ التجاء ہے کہ احتجاج ختم کریں اور تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کیے جا سکتے ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ اساتذہ احتجاج کی کال واپس لیں تو اسٹیٹ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ٹیچرز جب چاہیں وزیراعلی خیبر پختونخوا کے سامنے اپنے مطالبات پیش کر سکتے ہیں، اساتذہ کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرتے ہیں۔
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا معاملہ معاشی مسائل کے باعث زیر التواء ہے وقت کیساتھ یہ تمام مسائل حل ہو جائیں گے، اساتذہ کےکہاگیا ایشوز پر کمیٹی بھی قائم کر رکھی ہے، احتجاج سے پہلے بھی اساتذہ کو وزیراعلیٰ کیساتھ بیٹھ کو مسائل حل کرنے کا تھا۔