ہمیں نہیں لگتا کہ ٹرمپ عمران خان کی رہائی کیلئے کہیں گے، خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ جہاں دو طرفہ تعلقات کی بات ہوگی ساتھ چلیں گے لیکن جہاں ضرورت ہوئی بھرپور اختلاف کیا جائے گا۔

امریکی الیکشن پر نجی ٹی وی چینل پر خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ غزہ لبنان اور عراق میں جنگ بندی ضروری ہے اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہوسکتی۔

latest urdu news

وزیر دفاع نے کہا کہ نسل کشی بند ہونی چاہیے اور نئی امریکی حکومت کو جنگ بندی کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، جنگ بندی اقوام متحدہ سمیت کسی بھی فورم پر ہو خیرمقدم کریں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ ٹرمپ عمران خان کی رہائی کیلئے کہیں گے، ایک شخص کی خاطر کوئی بھی اپنے تعلقات خراب نہیں کرے گا۔

ن لیگ کے سنیئر رہنما کا کہنا تھا کہ امریکا میں بھی اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، وہاں پاکستان سے زیادہ مضبوط اسٹیبلشمنٹ ہے۔

دوسری جانب سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک فائٹر جس نے عوامی حمایت کو قائم رکھا۔

نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کے دوران سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سازش کا الزام بھی لگایا گیا، الزامات کے باوجود انہوں نےکم بیک کیا ہے۔

مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے وکٹری سپیچ میں علاقائی امن، دفاع، سکیورٹی تعاون اور دوطرفہ تعلقات بڑھانے کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی، ڈونلڈ ٹرمپ ایک فائٹرہیں، جس نےعوام میں اپنی حمایت کوقائم رکھا، جوبائیڈن کےخلاف سوفٹ ’کو‘ہوا ہے۔

News Alert Urdu

Free website traffic