اسلام آباد، سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک فائٹر ہے جس نے عوامی حمایت کو قائم رکھا۔
نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کے دوران سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سازش کا الزام بھی لگایا گیا، الزامات کے باوجود انہوں نے کم بیک کیا ہے۔
مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے وکٹری سپیچ میں علاقائی امن، دفاع، سکیورٹی تعاون اور دوطرفہ تعلقات بڑھانے کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی، ڈونلڈ ٹرمپ ایک فائٹر ہیں، جس نےعوام میں اپنی حمایت کو قائم رکھا، جوبائیڈن کے خلاف سوفٹ ’کو‘ ہوا ہے۔
مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکن اسٹیبلشمنٹ کو بہت بڑی شکست ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کملا ہیرس سے زیادہ ووٹ لیے گئے ہیں، مجھے ان کی جیت پر بے حد خوشی ہوئی، وہ جنگوں کے بجائے جنگوں کو بند کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
دوسری جانب جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کے معاملے پر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری حکومت سے ناراض ہو گئے۔
جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کے معاملے پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کے حوالے سے وعدے پورے نہ کرنے اور اہم معاملات پر مشاورت کے بغیر فیصلے کرنے پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔