ٹرمپ کی جیت پر پاکستان میں مٹھائیاں بانٹنے والوں کا منہ کڑوا رہے گا، کامران ٹیسوری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر بنے ہیں، انہیں اور امریکا کو مبارک ہو، پاکستانیوں کو پاکستان اور اپنے لوگ مبارک ہوں۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جیت کا پاکستان میں جشن منانے والے خوش فہمی میں نہ رہیں، بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ مثال سنی تھی، اور وہ دیکھ بھی لی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ خواہ مخواہ دیوانہ ہونے والوں کو دیکھ کر بڑا رنج اور افسو س ہوا۔

latest urdu news

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر پاکستان میں مٹھائیاں بانٹنے والوں کا منہ کڑوا رہے گا، ٹرمپ کی جیت پر ڈھول بجانے والے پاکستانی تھک جائیں گے اور کچھ نہیں ملے گا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ خدا کرے ٹرمپ امریکا کی معیشت بہتر بنائیں اور پوری دنیا میں امن لائیں۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ جہاں دو طرفہ تعلقات کی بات ہوگی ساتھ چلیں گے لیکن جہاں ضرورت ہوئی بھرپور اختلاف کیا جائے گا۔

امریکی الیکشن پر نجی ٹی وی چینل پر خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ غزہ لبنان اور عراق میں جنگ بندی ضروری ہے اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہوسکتی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ نسل کشی بند ہونی چاہیے اور نئی امریکی حکومت کو جنگ بندی کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، جنگ بندی اقوام متحدہ سمیت کسی بھی فورم پر ہو خیرمقدم کریں گے۔

News Alert Urdu

Free website traffic