اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بیو والی کا دورہ کیا۔
گجرات، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے آج گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بیو والی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکول میں صفائی کی صورتحال، اساتذہ کی حاضری، اور تعلیمی ماحول کا بغور جائزہ لیا۔ بلال زبیر نے مختلف کلاسوں کا دورہ کرتے ہوئے تدریسی عمل کا مشاہدہ کیا اور بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر توجہ دی۔
انہوں نے اسکول انتظامیہ کو صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے اور بچوں کو اعلیٰ تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے کہا کہ تعلیمی ادارے قوم کی تعمیر میں اہم کردار رکھتے ہیں، اور طلباء و طالبات کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا تاکہ تعلیمی معیار میں بہتری لائی جا سکے اور طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔