بٹ کوائن کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرمپ کی فتح کی خبروں کے بعد بِٹ کوائن نے 75 ہزار ڈالر کی ریکارڈ سطح عبور کرتے ہوئے مارچ میں بنایا اپنا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں فتح کے بعد بِٹ کوائن کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے، جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح، 75 ہزار ڈالر، تک پہنچ گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، بدھ کے روز کرپٹو کرنسی کی قیمت میں 10 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، جس نے اس سے قبل مارچ میں بنائے گئے اپنے ہی ریکارڈ کو توڑ ڈالا۔

latest urdu news

ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کرپٹو کرنسی کی حمایت کو اپنے منشور کا حصہ بنایا تھا اور خود کو "کرپٹو کینڈیڈیٹ” کے طور پر متعارف کروایا۔

انہوں نے انتخابات میں کامیابی کے بعد کرپٹو انڈسٹری کے لیے دوستانہ قوانین نافذ کرنے، یو ایس بِٹ کوائن ریزرو بنانے، اور امریکہ کو کرپٹو پاور ہاؤس بنانے کا وعدہ کیا۔ ٹرمپ کے پرو-کرپٹوکرنسی مؤقف کو کرپٹو صنعت پر جاری پابندیوں کے خاتمے اور امریکہ کو بِٹ کوائن سپر پاور بنانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے سرمایہ کاروں میں امید کی نئی لہر پیدا ہوئی ہے۔

News Alert Urdu