39
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے اپنی ڈیوٹیاں چھوڑ کر احتجاج میں شامل ہونے والے پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کو معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق پشاور میں جاری اساتذہ کے احتجاج کے دوران حکومتی اور اساتذہ تنظیموں کے درمیان مسائل کا کوئی حل سامنے نہیں آیا۔ صوبائی حکومت نے غیر حاضر اور احتجاج میں شریک اساتذہ کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو تمام ضلعی ایجوکیشن افسران سے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔
حکومت کے بیان کے مطابق اسکولوں کا بند ہونا ریاستی رٹ کے خلاف ہے۔ دوسری طرف اساتذہ نے اس فیصلے پر کہا ہے کہ معطلی کا خوف نہیں، بلکہ ہم اپنے مطالبات کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ صوبائی صدر اور کابینہ کی ہدایات کے مطابق اپنے اقدامات جاری رکھیں گے۔