گورنر کے پی سے وزیراعلیٰ کی ملاقات، صوبے میں قیام امن پر بات چیت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی۔

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال اور دیگر اہم مسائل پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صوبے کی معاشی ترقی کے لیے قیام امن بے حد ضروری ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے وفاق سے تعاون کی ضرورت پر بھی بات کی گئی۔

latest urdu news

اجلاس میں سیکیورٹی اور دیگر مسائل کے حل کے لیے باہمی کوششوں کے ذریعے وسائل کے حصول کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ ساتھ ہی صوبے میں سیاحت کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا، جس سے معیشت کو تقویت دینے کی امید ہے۔

اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یقین دہانی کروائی کہ وفاق کے ساتھ صوبے کے مسائل کے حل کے لیے رابطے مضبوط کیے جائیں گے۔ اس اہم ملاقات میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی اور آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور بھی موجود تھے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter