41
اسلام آباد، جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کے معاملے پر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری حکومت سے ناراض ہو گئے۔
اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کے معاملے پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کے حوالے سے وعدے پورے نہ کرنے اور اہم معاملات پر مشاورت کے بغیر فیصلے کرنے پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اس صورتحال پر کوآرڈینیشن میں کمی اور مشاورت سے گریز کا الزام عائد کیا ہے، اور اس کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے بطور احتجاج جوڈیشل کمیشن سے اپنا نام واپس لینے کا فیصلہ بھی کیا۔
پیپلز پارٹی نے اس معاملے پر فی الحال کوئی تصدیق یا تردید جاری نہیں کی ہے اور خاموشی کی حکمت عملی اپنائی ہوئی ہے۔