پاکستانی امریکن سلمان بھوجانی ٹیکساس اسمبلی کے رکن منتخب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکساس میں ریاستی اسمبلی کے ڈیموکریٹک امیدوار سلمان بھوجانی کامیاب ہوگئے۔

ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے ڈیموکریٹک امیدوار سلمان بھوجانی، جو کہ کراچی سے تعلق رکھتے ہیں، مسلسل دوسری بار بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔ سلمان بھوجانی نے ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر حلقہ 92 سے انتخاب لڑا اور اس کامیابی نے انہیں ایک غیر معمولی اعزاز بخشا ہے۔ وہ پہلی بار 10 جنوری 2023 کو ریاستی اسمبلی کے رکن بنے تھے اور ان کی موجودہ مدت اگلے برس 14 جنوری کو مکمل ہوگی۔

latest urdu news

2022 کے انتخاب میں، سلمان بھوجانی نے ریپبلکن امیدوار جو لیونگسٹن کو 20,182 ووٹ حاصل کرکے شکست دی تھی، جبکہ ان کے حریف نے 14,610 ووٹ لیے تھے۔

اس کامیابی کے بعد سے ان کا سیاسی سفر نمایاں رہا۔ سلمان بھوجانی نے اپنے پہلے دور میں ریاستی اسمبلی میں کئی اہم امور پر قانون سازی کی، جن میں صحت کی سہولتوں میں اضافہ اور ریٹیل چوری سے متعلق قوانین شامل تھے۔

اس کے علاوہ، انہوں نے ایک بل بھی پیش کیا جس میں ریاست کے گورنر گریگ ایبٹ سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اپنی کامیابی اور انتخابی مہم کے دوران سلمان بھوجانی نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کو مقامی اور ریاستی الیکشنز کی اہمیت کا احساس دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ لوگوں کی طاقت ہے جس سے وہ اپنے علاقے کی ترقی اور پسند کی قانون سازی کرا سکتے ہیں۔

News Alert Urdu