39
خیبرپختونخوا، ڈیرہ اسماعیل خان میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی گاڑی پر خوارجی دہشتگردوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 سپاہی شہید جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔
ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں یہ بتایا گیا کہ شہید سپاہی شیر الرحمٰن اور سید امین نے خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شہید سپاہی شیر الرحمٰن کا تعلق جنوبی وزیرستان سے جبکہ شہید سپاہی سید امین کا تعلق صوابی گدون سے تھا۔
علاوہ ازیں زخمیوں میں حوالدار امتیاز، سپاہی محب شاہ، سپاہی صاحب دین اور سپاہی فضل کریم شامل ہیں۔
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایف سی کے زخمی چاروں سپاہیوں کو علاج کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لیے پرعزم ہے، ایف سی کے سپاہیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔