لیبیا کشتی حادثے کا اہم ملزم گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالا: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثے کا اہم ملزم گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے حافظ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم بشیر احمد کو گرفتار کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم کا نام وزارت داخلہ کی ریڈ بک میں شامل تھا، ملزم کیخلاف 10 سے زائد مقدمات درج تھے، ملزم نے کشتی حادثے کے متاثرین کو نائجیریا اور لیبیا میں محصور رکھا تھا۔

latest urdu news

واضح رہے گزشتہ سال جون میں یونان کے قریب لیبیا سے یونان جانے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی تھی، حادثے میں ہلاک افراد میں 100 سے زائد پاکستانی بھی شامل تھے۔

دوسری جانب ایف آئی اے این سی بی انٹرپول اور امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر کاروائی کے نتیجے میں قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم محمد اکرام نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی۔ ملزم فلائٹ نمبر G9-553کے ذریعے اٹلی جا رہا تھا۔

News Alert Urdu

Free website traffic