41
پیانگ یانگ، شمالی کوریا کی جانب سے جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل پر بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کی جانب سے شمالی کوریا کے میزائل داغنے کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے جزیرہ نما کے مشرقی ساحل پر ایک نامعلوم بیلسٹک میزائل داغا گیا۔
جاپانی فوج نے شمالی کوریا کی فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے یہ کہا کہ بیلسٹک میزائل سمجھا جانے والا میزائل جاپان کے خصوصی معاشی زون سے باہر گرا ہے۔
یاد رہے کہ جزیرہ نما کوریا میں فوجی مشقوں اور میزائل تجربات کے ذریعے کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے اور شمالی کوریا نے یہ میزائل امریکہ کے آج ہونے والے 60 ویں صدارتی انتخابات کے دوران داغا تھا۔