لاہور میں فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے انتظامیہ نے کارروائیاں تیز کردیں۔
انتظامیہ کی جانب سے گرین لاک ڈاؤن ایریاز میں موٹرسائیکلوں کے اسٹینڈ بند اور چنگ چی رکشوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
ایس پی ٹریفک سٹی منیر ہاشمی کا کہنا ہے کہ شملہ پہاڑی کے ارد گرد کا علاقہ گرین لاک ڈاؤن ایریا قرار دیا جا چکا ہے جسکی وجہ سے ایجرٹن روڈ پر شاہین کمپلیکس اور نادرا دفتر کے باہر موٹرسائیکل اسٹینڈز ختم کردیے گئے ہیں۔
منیر ہاشمی نے کہا کہ ایمپریس روڈ، ایجرٹن روڈ، ڈیورنڈ روڈ اور ڈیوس روڈ سے شملہ پہاڑی کی جانب چنگ چی رکشوں کا داخلہ بھی بند کردیا گیا۔
ایس پی ٹریفک سٹی نے مزید بتایا کہ گرین ایریاز میں اسموگ کا موجب بننے والی گاڑیوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی ہے، شہر بھر میں دھواں پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف بھی بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے آج بیرون ملک روانگی کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز آج رات 3 بجے بیرون ملک روانہ ہوں گی، وزیراعلیٰ کا پہلے جنیوا جانے کا امکان ہے، نواز شریف کی بھی جنیوا روانگی متوقع ہے۔